کھیل

انتظار کی گھڑیاں ختم، پاکستان سپرلیگ سیزن سکس آج سے شروع ہورہا ہے

پاکستان سپرلیگ سیزن سکس کا افتتاحی میچ آج کراچی کنگز اور کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے درمیان کھیلا جائے گا۔ شائقین کرکٹ کا انتظار اب ختم ہوا کیونکہ پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) 6 کا افتتاح صرف چند ہی گھنٹوں کی دوری پر ہے۔

کرکٹ کے دیوانے آج سے شروع ہونے والے پی ایس ایل 6 کے سنسنی خیز مقابلے دیکھنے کے لیے بے قرار ہیں۔

پی ایس ایل 6 کی جگمگاتی ٹرافی کے لیے 6 ٹیمیں ٹکرائیں گی جبکہ میچز کے لیے  ٹکٹوں کی آن لائن فروخت کا سلسلہ بھی جاری ہے۔

یہ بھی پڑھیں: کیا پشتونوں کو پی ایس ایل سے مزے لینے کا حق نہیں؟

پاکستان سپر لیگ کے چھٹے ایڈیشن میں ایونٹ کا پہلا میچ آج کراچی کنگز اور کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے درمیان رات 8 بجے ہو گا۔

Show More

متعلقہ پوسٹس

Back to top button