قومیکھیل

تم شاہد آفریدی ہو؟خاتون کی آفریدی سے دلچسپ گفتگو کی ویڈیو وائرل

قومی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان اور سٹار کرکٹر شاہد آفریدی کے ساتھ ائیرپورٹ پر ایک دلچسپ واقعہ پیش آیا۔ سوشل میڈیا پر شاہد آفریدی اور دیسی آنٹی کی ایک ویڈیو خاصی وائرل ہورہی ہے جس میں دیکھا جاسکتا ہے کہ ائیرپورٹ پر بیٹیوں کے ہمراہ کھڑی ایک خاتون شاہد آفریدی کو نہیں پہچانتیں۔

خاتون نے شاہد آفریدی کو آواز دی اور کہا کہ ’اے بھائی ! ادھر آؤ بیٹا، لڑکیاں کہہ رہی ہیں تم شاہد آفریدی ہو‘؟  اس پر شاہد آفریدی کی جانب سے ہاں کہنے پر خاتون نے کہا کہ چلیں تصویر لے لیں۔ شاہد آفریدی نے مداحوں کی خواہش پوری کرتے ہوئے ان کے ساتھ تصویر بنوائی۔

مداحوں کی جانب سے ویڈیو  کو پسند کیے جانے کے ساتھ  دلچسپ تبصروں کا سلسلہ بھی جاری ہے۔

Show More

متعلقہ پوسٹس

Back to top button