کھیل

پاکستان اور انگلینڈ کے درمیان دوسرا ٹیسٹ میچ آج سے شروع ہوگا

پاکستان اور انگلینڈ کے درمیان دوسرا ٹیسٹ میچ آج سے ساؤتھمپٹن میں شروع ہورہا ہے۔ میچ پاکستانی وقت کے مطابق سہ پہر 3 بجے شروع ہوگا۔

انگلش ٹیم کو پاکستان کے خلاف تین میچوں کی سیریز میں 1-0کی برتری حاصل ہے۔ ساوتھمپٹن ٹیسٹ میں پہلے روز ہی طوفانی بارش کا  امکان ہے اورہفتے کے سوا تمام دنوں میں موسم کی مداخلت جاری رہنے کا امکان ہے۔

انگلینڈ کے خلاف دوسرے ٹیسٹ کیلئے قومی ٹیم نے بھرپور تیاری کی ہوئی ہے گزشتہ روزکھلاڑیوں نے بیٹنگ،بالنگ اور فیلڈنگ سیشنزمیں شرکت کی۔ ٹیسٹ ٹیم کے کپتان اظہر علی کا کہنا ہے کہ آج سے کھیلے جانے والے ٹیسٹ میچ میں کامیابی کے لئے پر امید ہیں اور پہلے ٹیسٹ کی شکست بھول کر میدان میں اتریں گے تمام کھلاڑیوں نے میچ کے لئے بھرپور پریکٹس کی ہوئی ہے اور امید ہے کہ ہماری ٹیم ٹیسٹ میچ میں کامیابی حاصل کرے کم بیک کرے گی۔

اظہرعلی نے مزید کہا کہ کوچز نے ہماری بھرپور انداز میں تربیت کی پوری ٹیم کی کوشش ہوگی کہ ہم بہترین پرفارمنس کا مظاہرہ کریں اور قوم کی امیدوں پر پورا اترسکیں۔ اظہرعلی نے کہا کہ کوچز نے بھرپور انداز سے تمام کھلاڑیوں کی کوچنگ کی ہے قوم سے اپیل ہے کہ ٹیم کی کامیابی کے لئے دعا کریں ہماری پوری کوشش ہوگی کہ ہم دوسرا ٹیسٹ میچ جیت کر سیریز میں کم بیک کریں۔

Show More

متعلقہ پوسٹس

Back to top button