انٹرٹینمنٹ

صنم بلوچ نے چپ چاپ دوسری شادی کرلی

پاکستانی ٹی وی اداکارہ و میزبان صنم بلوچ نے چپ چاپ دوسری شادی کرلی اور پہلی بار بیٹی کی تصویر بھی سوشل میڈیا پر شیئر کی۔

صنم بلوچ کی پہلی شادی کا اختتام اداکار و میزبان عبداللہ فرحت اللہ سے 2018 میں ہوا تھا جس کے بعد وہ کئی مرتبہ انٹرویو دیتے ہوئے تو نظر آئیں لیکن انہوں نے دوسری شادی سے متعلق کبھی ذکر نہیں کیا۔ اب اچانک انسٹاگرام اور ٹوئٹر پر اداکارہ نے اپنی بیٹی کے ساتھ پہلی بار تصویر شیئر کی جس پر سب نے مبارک باد دیتے ہوئے حیرت کا بھی اظہار کیا۔

صنم بلوچ نے انسٹاگرام سٹوری پر اپنی بیٹی کے ساتھ ایک خوبصورت تصویر شیئر کی جس میں دونوں ماں بیٹی نے میچنگ کے ساتھ سفید رنگ کا لباس پہنا ہوا ہے۔ مداحوں نے سوالات کی بوچھاڑ کرتے ہوئے پوچھا کہ ’آپ نے دوسری شادی کب کی اور بیٹی کب ہوئی؟‘مگر اداکارہ کی جانب سے اس پر اب تک خاموشی برقرار ہے۔

https://twitter.com/SanamBalochfans/status/1293539835370713090

 صنم بلوچ نے دوسری شادی کرلی اور ان کی اب ایک بیٹی بھی ہے اس بات کی تصدیق ان کے پہلے شوہر عبداللہ فرحت کی سوشل میڈیا پوسٹس سے بخوبی ہوتی ہے۔

https://www.instagram.com/p/CDyD_DSpMoD/?utm_source=ig_web_copy_link

عبداللہ فرحت نے صنم کی بیٹی کے ساتھ تصویر شیئر کرنے پر بے حد خوشی کا اظہار کیا اور بتایا کہ وہ انکل بن گئے ہیں۔ تاہم اس بات کا ابھی پتہ نہیں چلا کہ صنم بلوچ نے دوسری شادی کس سے کی ہے۔

Show More

متعلقہ پوسٹس

Back to top button