کھیل

بے روزگار افراد میرے ریسٹورنٹ سے مفت کھانا لے سکتے ہیں: علیم ڈار

 

انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) کے ایوارڈ یافتہ پاکستانی امپائرعلیم ڈار نے کورونا وائرس کی وجہ سے بے روزگار افراد کو مفت کھانا کھلانے کا اعلان کردیا۔

سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر جاری پیغام میں آئی سی سی ایلیٹ امپائر علیم ڈار نے کورونا وائرس کے باعث بے روزگار افراد کو اپنے ریسٹورنٹ پر فری کھانا دینے کا اعلان کیا۔

علیم ڈار نے کہا کہ بے روزگار افراد میرے ریسٹورنٹ سے مفت کھانا لے سکتے ہیں، کورونا کے خلاف حکومت پاکستان کا ساتھ دیں اور احتیاط کریں۔

https://twitter.com/AleemDarUmpire/status/1241993648386039813

دوسری جانب پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) بھی کورونا وائرس کے خلاف جنگ میں اپنا کردار ادا کرنے میدان میں آگیا۔ پی سی بی کی جانب سے اعلان کیا گیا ہے کہ سینٹرل کنٹریکٹ یافتہ کھلاڑی مجموعی طور پر 50 لاکھ روپے عطیہ کریں گے جبکہ جنرل منیجر اور اس سے بڑے عہدے کے ملازمین 2 روز کی تنخواہ عطیہ کریں گے۔

پی سی بی کے مطابق سینیئر منیجر کے عہدے تک کے ملازمین ایک روز کی تنخواہ ایمرجنسی فنڈ میں دیں گے۔ پاکستان کرکٹ بورڈ کے چیئرمین احسان مانی کا کہنا ہے کہ پی سی بی ہر مشکل وقت میں حکومت کے ساتھ کھڑا رہا ہے ، امید ہے کرکٹرز اور ملازمین اپنے طور پر بھی عطیات کر رہے ہوں گے۔ چیئرمین پی سی بی نے کہا کہ مشکل وقت میں ہم سب کو مل کر وبا کا مقابلہ کرنا ہے۔

 

Show More

متعلقہ پوسٹس

Back to top button