کھیل

باڑہ میں فٹبال، جمرود میں فاٹا سپر لیگ کرکٹ ٹورنامنٹ جاری

قباٸلی ضلع خیبر باڑہ میں فرنٹیٸر کور خیبر راٸفلز کے 105 ونگ کے زیر انتظام فٹبال ٹورنمنٹ کا انعقاد کیا گیا۔

قبیلہ سپاہ کے علاقے سپین قبر گراٶنڈ پر کھیلے جانے والے اس ٹورنمنٹ کا ایف سی 105 ونگ کمانڈر کرنل مناظر حسین صاحب نے باقاعدہ افتتاح کیا۔

فٹبال کے اس ٹورنمنٹ میں علاقے کے 22 ٹیمیں حصہ لے رہی ہیں جن میں سینکڑوں کھلاڑی حصہ لیں گے۔

افتتاحی میچ کنگ سٹار اور ینگ برادرز کے درمیان کھیلا گیا جو ینگ سٹار نے 3 گول کرکے اپنے نام کر لیا۔

افتتاحی تقریب سے اپنے خطاب میں ونگ کمانڈر کرنل مناظر حسین نے کہا کہ کھیلوں کے مقابلوں سے نوجوان میں مثبت سرگرمیاں فروغ پاٸیں گی اور نشہ سمیت دیگر معاشرتی براٸیوں سے بچ سکیں گے۔

انہوں نے کہا کہ ان مقابلوں میں سینکڑوں نوجوان کھیل کے ذریعے جبکہ ہزاروں لوگ بطور تماشاٸی حصہ لیکر لطف اندوز ہو رہے ہیں، اس طرح کے دوسرے مختلف کھیلوں کے مقابلوں کا بھی انعقاد کیا جاٸے گا تاکہ مزید نوجوانوں کو موقع مل سکے۔

اس موقع پر علاقاٸی لوگوں نے پاک آرمی اور فرنٹیٸر کور خیبر راٸفلز 105 ونگ کا شکریہ ادا کرتے ہوٸے کہا کہ پاک آفمی اور فرنٹیٸر کور علاقے میں سکیورٹی سمیت تعلیم اور کھیل کے میدانوں کو بھی آباد کرنے میں اپنا کردار ادا کر رہے ہیں۔

دوسری جانب جمرود سپورٹس کمپلیکس میں جاری فاٹا سپر لیگ کرکٹ ٹورنامنٹ کے ایک اہم میچ میں روتاز ٹائیگرز نے وزیرستان زلمی کو شکست دے دی۔

وزیرستان زلمی نے پہلے کھیلتے ہوئے 115 رنز کا ٹارگٹ دیا جس کو روتاز ٹائیگرز نے بارہویں اوور میں مکمل کیا۔

مہمان خصوصی الحاج شکیل آفریدی، رسول گل منیگل، ایف ایس ایل کے چئیرمن ملک الحاج تیمور آفریدی اور روتاز ٹائیگرز کے سعید آفریدی نے مین آف دی میچ ایوارڈ عثمان کو دیا۔

Show More

متعلقہ پوسٹس

Back to top button