کھیل

قبائلی اضلاع فیسٹیول میں 50 ہزار مرد و خواتین کھلاڑی حصہ لیں گے

 

قبائلی اضلاع میں 10 مارچ سے سپورٹس فیسٹیول شروع ہورہا ہے جو 8 اپریل تک جاری رہے گا۔

ڈائریکٹر سپورٹس ضم اضلاع محمد نواز وزیر کے مطابق سپورٹس فیسٹیول میں 31 گیمز شامل ہیں جبکہ فیسٹیول میں 50 ہزار مرد و خواتین کھلاڑی حصہ لیں گے۔

انہوں نے کہا کہ قبائلی اضلاع میں سپورٹس کے فروغ کیلئے ساڑھے 8 ارب روپے الگ کئے گئے ہیں، مذکور رقم 3 سالوں میں خرچ ہوں گی۔

محمد نواز وزیر کے مطابق وزیرستان سمیت تمام قبائلی اضلاع میں سپورٹس کمپلیکس بنائے جائیں گے۔ انہوں نے کہا کہ انضمام کے بعد صوبائی حکومت کھیلوں کے فروغ میں خصوصی دلچسپی لے رہی ہے۔

Show More

متعلقہ پوسٹس

Back to top button