کھیل

پی ایس ایل فائیو، ملتان سلطانز نے لاہور قلندرز کو 5 وکٹوں سے شکست دیدی

پی ایس ایل کے پانچویں ایڈیشن کے تیسرے میچ میں ملتان سلطانز نے لاہور قلندرز کو 5 وکٹوں سے شکست دیدی۔

لاہور کے قذافی سٹیڈیم میں کھیلے گئے پاکستان سپر لیگ کے تیسرے میچ میں ملتان سلطانز نے لاہور قلندرز کے خلاف ٹاس جیت کر فیلڈنگ کا فیصلہ کیا تو لاہور قلندرز کی جانب سے اننگز کا آغاز فخرزمان اور کرس لن نے کیا، دونوں اوپنرز نے 59 رنز کی اوپننگ شراکت قائم کی جس کے بعد کرس لن 39 رنز بناکر آؤٹ ہوگئے جب کہ کچھ ہی دیر بعد فخرزمان بھی 19 رنز بناکر پویلین چلتے بنے۔

محمد حفیظ بھی کوئی خاص کارکردگی کا مظاہرہ نہیں کر سکے اور صرف 14 رنز بنا کر عمران طاہر کا شکار بنے، کپتان سہی اختر کی باؤلرز کے سامنے مزحمت کے باعث لاہور قلندرز مقررہ 20 اوورز میں 138 رنز بنانے میں کامیاب ہوئی، سہیل اختر نے 34 رنز کی اننگز کھیلی۔

یہ بھی پڑھیں:

کراچی کنگز کی پشاور زلمی کو دس رنز سے شکست

"پشاور زلمی پانچوں پی ایس ایل جیت چکی ہے”

کوئٹہ گلیڈی ایٹرز نے اسلام آباد یونائیٹڈ کو پچھاڑ دیا

سلطان ملتانز نے 16ویں اوور کی پہلی گیند پر یہ ہدف پورا کر لیا جبکہ اس کے پانچ کھلاڑی آؤٹ ہوئے تھے۔

واضح رہے کہ لیگ کا پہلا میچ کوئٹہ گلیڈی ایٹرز، دوسرا کراچی کنگز کے نام رہا ہے جبکہ اسلام آباد یونائیٹڈ اور پشاور زلمی کو شکست کا سامنا کرنا پڑا ہے۔

Show More

متعلقہ پوسٹس

Back to top button