بین الاقوامی

کٹ، کاپی، پیسٹ کے موجد لیری ٹیسلر 74 برس کی عمر میں چل بسے

کمپیوٹر میں کٹ، کاپی، پیسٹ’ جیسی اہم جدت لانے والے سائنسدان لیری ٹیسلر 74 سال کی عمر میں وفات پا گئے ہیں۔

لیری ٹیسلر کمپیوٹنگ کی دنیا میں ایک آئیکون کے طور پر جانے جاتے تھے جنہوں نے 1960 کی دہائی میں جب کمپیوٹرز تک عام لوگوں کی رسائی محدود تھی، اس دوران سیلیکون ویلی میں کام کرنا شروع کیا۔

ان کی کٹ، کاپی، پیسٹ’ اور ‘فائنڈ اینڈ ریپلیس’ جیسی اہم جدت کی وجہ سے پرسنل کمپیوٹر سیکھانا اور استعمال کرنا انتہائی آسان ہو گیا۔

لیری ٹیسلر نے اپنے کریئر کا زیادہ حصہ زیروکس کمپنی میں گزارا، کمپنی نے انھیں خراجِ تحسین پیش کیا ہے۔

کمپنی نے ٹوئیٹ کیا ‘کٹ، کاپی، پیسٹ’، ‘فائنڈ اینڈ ریپلیس’ اور اس جیسی اور جدت لانے والے سابق زیروکس محقق لیری ٹیسلر تھے، آپ کا روز کا دفتری کام ان کے انقلابی خیالات کی وجہ سے آسان ہے۔

لیری ٹیسلر 1945 میں نیویارک میں پیدا ہوئے اور انھوں نے کیلیفورنیا کی سٹینفورڈ یونیورسٹی سے تعلیم حاصل کی، گریجویشن کے بعد وہ انٹرفیس ڈیزائن یعنی کمپیوٹر کو صارفین کے استعمال کے لیے آسان تر بنانے کے ماہر بن گئے۔

اپنے طویل کرئیر میں انھوں نے متعدد بڑی ٹیکنالوجی کمپنیوں میں کام کیا، زیروکس کے بعد انھیں سٹیو جابز ایپل میں لے گئے جہاں انھوں نے 17 سال گزارے اور چیف سائنسدان بن گئے، ایپل کے بعد انھوں نے کچھ وقت ایمازون اور یاہو میں بھی گزارا۔

Show More

متعلقہ پوسٹس

Back to top button