کھیل

پاکستان اور بنگلادیش کے درمیان پہلا ٹی ٹونٹی ٹاکرا آج ہوگا

 

پاکستان اور بنگلادیش کے درمیان پہلا ٹی ٹوئنٹی  آج لاہور کے قذافی سٹیڈیم میں کھیلا جائے گا۔ قذافی سٹیڈیم میں دونوں ٹیموں نے گزشتہ روز پریکٹس کی جب کہ سیریز کی ٹرافی کی بھی رونمائی کردی گئی۔

قومی کپتان بابر اعظم کا کہنا ہے کہ متوازن ٹیم کے ساتھ میدان میں اتریں گے جبکہ بنگلا دیش ٹیم کے کپتان محمود اللہ نے کہا کہ پاکستان میں کوئی سیکیورٹی خدشات نہیں، اچھی کرکٹ کھیلنے کیلئے پرعزم ہیں۔ 11سال بعد مہمان بنگلا دیش اور ٹیم پاکستان، پاک سرزمین پر مد مقابل ہوں گی۔ تین میچز کی سیریز کا پہلا ٹاکرا قذافی سٹیڈیم میں ہوگا۔

ٹی ٹوئنٹی میچز کیلئے قذافی سٹیدیم میں بیٹنگ فرینڈیلی پچز تیار کی گئی ہیں جہاں کا موسم بھی آج کل کرکٹ کے لیے شاندار ہے۔ میچ پاکستانی وقت کے مطابق دوپہر دو بجے شروع ہوگا۔ دوںوں ٹیموں کے درمیان دوسرا میچ 25 اور تیسرا اور آخری میچ 27 جنوری کو قذافی سٹیڈیم میں ہی کھیلا جائے گا۔

خیال رہے کہ ٹی ٹوئنٹی سیریز کے بعد مہمان ٹیم وطن واپس لوٹ جائے گی اور پھر واپس آکر 7 سے 11 فروری تک راولپنڈی میں ایک ٹیسٹ میچ کھیلے گی۔

پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) 2020 کے اختتام پر دونوں ٹیموں کے درمیان ایک ون ڈے انٹرنیشنل میچ 3 اپریل کو کراچی میں کھیلا جائے گا جس کے بعد دونوں ٹیموں کے درمیان آئی سی سی ورلڈ ٹیسٹ چیمپئن شپ میں شامل دوسرا ٹیسٹ میچ 5 سے 9 اپریل تک کراچی میں ہی ہوگا۔

 

 

Show More

متعلقہ پوسٹس

Back to top button