ابتدائی اطلاعات کے مطابق ڈیرہ اسماعیل خان میں درازندہ کے علاقے امن میلہ چیک پوسٹ پر مبینہ خودکش حملے میں بارود سے بھری گاڑی ٹکرانے سے دھماکا ہوا، جس کے نتیجے میں 11 افراد جاں بحق جبکہ 30 زخمی ہوگئے۔

 

ریسکیو 1122 کے مطابق دھماکے کی اطلاع ملتے ہی درازندہ اسٹیشن کی ٹیم فوری طور پر جائے وقوعہ پر پہنچ گئی اور امدادی کارروائیاں شروع کردیں۔

 

یہ بھی پڑھیے: افغانستان سے دہشت گردی کا خطرہ ختم کیے بغیر خطے میں امن و ترقی ممکن نہیں: اسحاق ڈار

 

ریسکیو 1122 کے ڈسٹرکٹ ایمرجنسی آفیسر ڈیرہ اسماعیل خان محمد عارف خان کے مطابق اب تک 30 زخمیوں کو طبی امداد فراہم کرکے ہسپتال منتقل کیا جاچکا ہے، جبکہ 11 جاں بحق افراد کی لاشیں بھی جائے وقوعہ سے برآمد کرلی گئی ہیں۔

 

دھماکے کے بعد پولیس کی مزید نفری بھی ڈیرہ اسماعیل خان سے جائے وقوعہ کی جانب روانہ کردی گئی ہے، جبکہ ریسکیو ٹیمیں امدادی کارروائیوں میں مصروف ہیں۔

 

دھماکے کی نوعیت اور صورتحال کا جائزہ لیا جا رہا ہے، جبکہ واقعے سے متعلق مزید تفصیلات سامنے آنا باقی ہیں۔