خیبر پختونخوا حکومت نے دورانِ ملازمت فوت یا معذور ہونے والے سرکاری ملازمین کے بچوں کی بھرتی کے کوٹے سے متعلق پالیسی میں تبدیلی کرتے ہوئے شادی شدہ بیٹیوں کو بھی کوٹے کے تحت سرکاری ملازمت کے لیے اہل قرار دے دیا ہے۔
محکمہ ہیومن ریسورس مینجمنٹ کی جانب سے جاری نوٹیفکیشن کے مطابق اس حوالے سے 2020 اور 2023 میں جاری کیے گئے سابقہ مراسلے منسوخ کر دیے گئے ہیں۔
یہ بھی پڑھیے: حیات آباد نرسنگ کالج واقعہ، طلبہ کا احتجاج کیوں ہوا؟ پرنسپل کا مؤقف سامنے آگیا
سابقہ ہدایات کے تحت شادی شدہ بیٹیوں کے لیے کوٹے پر سرکاری ملازمت حاصل کرنے کے لیے شوہر سے علیحدگی اور مالی طور پر والدین پر انحصار جیسی شرائط عائد تھیں۔
نوٹیفکیشن کے مطابق یہ فیصلہ سپریم کورٹ آف پاکستان کے 17 مارچ 2025 کے حکم اور محکمہ قانون کی قانونی رائے کی روشنی میں کیا گیا ہے۔
