محکمہ ایلیمینٹری اینڈ سیکنڈری ایجوکیشن خیبرپختونخوا نے اساتذہ کے سکول اوقات میں سیکرٹریٹ اور دیگر سرکاری دفاتر کے دوروں پر پابندی عائد کردی۔

 

محکمے کی جانب سے جاری اعلامیے کے مطابق اساتذہ ڈی ای او کی تحریری اجازت کے بغیر سکول ٹائمنگ کے دوران کسی دفتر کا دورہ نہیں کرسکیں گے۔

 

اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ احکامات کی خلاف ورزی کرنے والے اساتذہ کے خلاف سخت محکمانہ کارروائی کی جائے گی۔

 

یہ بھی پڑھیے: اسلام آباد پمز سانحہ، ابتدائی تحقیقاتی رپورٹ میں کیا انکشاف ہوا؟

 

محکمہ تعلیم نے اساتذہ کے مسائل کے حل کے لیے منگل اور جمعرات کے دن مقرر کردیے ہیں۔ اساتذہ سکول اوقات ختم ہونے کے بعد ان دونوں دنوں میں متعلقہ دفاتر کا دورہ کرسکیں گے۔

 

تمام ڈی ای اوز اور ڈی ڈی ای اوز کو ہدایت کی گئی ہے کہ وہ مقررہ دنوں میں اپنے دفاتر میں موجود رہیں تاکہ اساتذہ کے مسائل اور درخواستوں پر بروقت کارروائی کی جاسکے۔

 

اعلامیے کے مطابق اساتذہ کی درخواستوں اور فائلوں کو 15 دن کے اندر نمٹانے کا حکم بھی دیا گیا ہے۔