ضلع خیبر کے علاقے لنڈی کوتل میں افغان مہاجرین کی وطن واپسی کے دوران مبینہ طور پر رشوت لینے کے الزام پر تھانہ لنڈی کوتل کے ایس ایچ او اے ایس آئی عشرت شینواری اور اسسٹنٹ ایس ایچ او ہیڈ کانسٹیبل عظمت ولی کو فوری طور پر معطل کر دیا گیا ہے۔
سی سی پی او پشاور کی جانب سے جاری کردہ حکم نامے کے مطابق دونوں اہلکاروں کو معطلی کے بعد پولیس لائنز شاکس، ضلع خیبر، رپورٹ کرنے کی ہدایت کی گئی ہے۔
یہ بھی پڑھیے: ضم اضلاع اور ملاکنڈ ڈویژن میں ٹیکس کا نفاذ، وزیراعلیٰ سہیل آفریدی کے اجلاس میں کیا فیصلہ ہوگا؟
حکم نامے میں کہا گیا ہے کہ دونوں اہلکاروں پر افغان مہاجرین کی وطن واپسی کے عمل کے دوران مبینہ طور پر غیر قانونی رقم (رشوت) وصول کرنے کا الزام ہے۔ اس سلسلے میں ان کے خلاف باقاعدہ چارج شیٹ اور الزامات کی تفصیلات الگ سے جاری کی جائیں گی۔
حکم نامے کے مطابق یہ معطلی 17 جولائی 2026 سے فوری طور پر نافذ العمل کر دی گئی ہے، جبکہ الزامات کی مزید کارروائی محکمانہ قواعد و ضوابط کے مطابق عمل میں لائی جائے گی۔
