ملک بھر میں سونے کی قیمت میں مسلسل اتار چڑھاؤ کا سلسلہ جاری ہے، جبکہ کاروباری ہفتے کے دوران ایک بار پھر سونے کی قیمت میں نمایاں کمی ریکارڈ کی گئی ہے۔

آل پاکستان صرافہ جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق مقامی مارکیٹ میں فی تولہ سونے کی قیمت 2 ہزار 500 روپے کم ہونے کے بعد 4 لاکھ 34 ہزار 936 روپے ہو گئی ہے۔

 

یہ بھی پڑھیے: خیبرپختونخوا پولیس کی 6 ماہ کی کارکردگی رپورٹ، دہشت گردوں کے خلاف کارروائیوں کی تفصیلات سامنے آگئیں

 

اسی طرح 10 گرام سونے کی قیمت 2 ہزار 143 روپے کم ہو کر 3 لاکھ 72 ہزار 887 روپے ہو گئی ہے۔ قیمتوں میں یہ کمی ایسے وقت میں سامنے آئی ہے جب عالمی مارکیٹ میں بھی سونے کی قیمت دباؤ کا شکار رہی۔

صرافہ ڈیلرز کے مطابق 24 قیراط خالص سونے کی قیمت میں کمی کے اثرات مقامی مارکیٹ پر بھی پڑے ہیں۔

 

ماہرین کا کہنا ہے کہ عالمی سطح پر سونے کی قیمتوں میں کمی، امریکی ڈالر کی مضبوطی، عالمی مالیاتی منڈیوں میں استحکام اور سرمایہ کاروں کے رجحانات میں تبدیلی کے باعث مقامی مارکیٹ بھی متاثر ہوئی۔ اسی وجہ سے عالمی مارکیٹ میں سونے کی قیمت کم ہونے کا براہِ راست اثر پاکستان کی صرافہ مارکیٹ پر بھی دیکھا گیا۔