گلگت بلتستان اسمبلی کے انتخابات کے لیے تمام انتظامات مکمل کر لیے گئے، جبکہ انتخابی عملہ پولنگ روااسٹیشنز پر پہنچ گیا۔
الیکشن کمیشن کے مطابق گلگت بلتستان کے 24 انتخابی حلقوں میں رجسٹرڈ ووٹرز کی تعداد 9 لاکھ 58 ہزار سے زائد ہے، جہاں ووٹنگ کے لیے 1389 پولنگ اسٹیشنز قائم کیے گئے ہیں۔
الیکشن کمیشن کا کہنا ہے کہ 24 حلقوں میں مجموعی طور پر 404 امیدوار میدان میں ہیں، جن میں 396 مرد اور 8 خواتین امیدوار شامل ہیں، جبکہ 266 امیدوار آزاد حیثیت میں انتخابات میں حصہ لے رہے ہیں۔

ووٹنگ کے عمل کے لیے مجموعی طور پر 2450 پولنگ بوتھ قائم کیے گئے ہیں، جن میں خواتین کے لیے 1112 اور مردوں کے لیے 1268 پولنگ بوتھ مختص کیے گئے ہیں، جبکہ مختلف حلقوں میں 68 مشترکہ پولنگ بوتھ بھی قائم کیے گئے ہیں۔
الیکشن کمیشن کے مطابق پولنگ کا عمل صبح 8 بجے شروع ہوا ہے اور بغیر کسی وقفے کے شام 5 بجے تک جاری رہے گا۔
