آل پاکستان جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق ملک میں سونے کی قیمت میں ایک بار پھر کمی ریکارڈ کی گئی ہے۔
فی تولہ سونے کی قیمت میں 3 ہزار 100 روپے کی کمی ہوئی، جس کے بعد سونے کی نئی قیمت 4 لاکھ 71 ہزار 762 روپے ہو گئی ہے۔
یہ بھی پڑھیے: شدید گرمی یا بارش؟ خیبرپختونخوا کے موسم سے متعلق اہم پیشگوئی سامنے آگئی
اسی طرح 10 گرام سونے کی قیمت 2 ہزار 658 روپے کم ہو کر 4 لاکھ 4 ہزار 459 روپے کی سطح پر آ گئی ہے۔
آل پاکستان جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق عالمی مارکیٹ میں بھی سونے کی قیمت میں کمی دیکھی گئی، جہاں فی اونس سونا 31 ڈالر سستا ہو کر 4 ہزار 494 ڈالر پر آ گیا ہے۔
دوسری جانب چاندی کی قیمت میں کوئی تبدیلی ریکارڈ نہیں کی گئی اور فی تولہ چاندی 8 ہزار 34 روپے پر برقرار ہے۔
