ملک بھر میں سونے کی قیمتوں میں مسلسل اضافے کے بعد کمی ریکارڈ کی گئی ہے۔
آل پاکستان جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق فی تولہ سونے کی قیمت میں 3300 روپے کی کمی ہوئی ہے، جس کے بعد ایک تولہ سونا 5 لاکھ ایک ہزار 562 روپے کا ہوگیا ہے۔
یہ بھی پڑھیں: فتنہ الخوارج کا اہم سرغنہ گرفتار، دورانِ تفتیش اہم انکشافات
اسی طرح 10 گرام سونے کی قیمت 2829 روپے کمی کے بعد 4 لاکھ 30 ہزار 8 روپے ہوگئی ہے۔
ایسوسی ایشن کے مطابق عالمی مارکیٹ میں بھی سونے کی قیمت میں کمی دیکھنے میں آئی ہے، جہاں سونا 33 ڈالر سستا ہوکر 4792 ڈالر فی اونس پر آگیا ہے۔
