لاہور: پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے قومی کرکٹر نسیم شاہ پر سوشل میڈیا پر مریم نواز سے متعلق ٹویٹ کرنے پر 2 کروڑ روپے جرمانہ عائد کر دیا۔

 

ذرائع کے مطابق پی سی بی کا کہنا ہے کہ کھلاڑیوں کو کنٹریکٹ کے تحت سیاسی معاملات سے دور رہنے کی ہدایت کی گئی ہے، تاہم نسیم شاہ کی جانب سے کی گئی ٹویٹ کو ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی قرار دیا گیا۔

 

پی سی بی حکام کے مطابق اس اقدام کا مقصد ٹیم ڈسپلن کو برقرار رکھنا اور کھلاڑیوں کو غیر ضروری تنازعات سے دور رکھنا ہے۔

 

پاکستان کرکٹ بورڈ کے مطابق نسیم شاہ نے اپنے سوشل میڈیا ایڈوائزر کو برطرف کر دیا ہے، جبکہ پی سی بی بھی اس ایڈوائزر کو بلیک لسٹ کرے گا تاکہ وہ مستقبل میں کسی کھلاڑی کے ساتھ کام نہ کر سکے۔

 

واضح رہے کہ فاسٹ باؤلر نسیم شاہ کی جانب سے متنازع ٹویٹ کیا گیا تھا جس کے بعد ان کے خلاف انکوائری کا آغاز ہوا تھا۔