کراچی کے گل پلازہ میں آتشزدگی کے واقعے کے بعد محکمہ صحت خیبرپختونخوا نے صوبے کے تمام سرکاری اور خودمختار اسپتالوں کو الرٹ جاری کر دیا ہے۔

 

محکمہ صحت خیبرپختونخوا کی جانب سے فائر سیفٹی اقدامات سے متعلق باقاعدہ مراسلہ جاری کیا گیا ہے، جس میں تمام طبی اداروں میں آگ بجھانے والے آلات کی تنصیب اور ان کی فعالیت کو لازمی قرار دیا گیا ہے۔ مراسلے کے مطابق اسپتالوں، میڈیکل کالجز اور ضلعی صحت دفاتر میں فائر سیفٹی انتظامات کو یقینی بنانے کی ہدایت دی گئی ہے۔

 

یہ بھی پڑھیے:  پشاور: شہر کے مین ہولز کی خراب حالت، کھلے اور ٹوٹے ڈھکن کی تعداد منظر عام پر آ گئی

 

مراسلے میں واضح کیا گیا ہے کہ فائر الارم سسٹمز، ایمرجنسی ایگزٹس اور فائر فائٹنگ آلات کی باقاعدہ جانچ کی جائے۔ محکمہ صحت نے کہا ہے کہ فائر سیفٹی کے حوالے سے کسی قسم کی غفلت برداشت نہیں کی جائے گی اور ہدایات پر عملدرآمد کو یقینی بنایا جائے۔