نوجوانوں کے لیے کنیکٹ ہر اسٹوری ٹیلنگ فلم میکنگ ورکشاپ 2026 کے لیے درخواستیں طلب کر لی گئی ہیں۔ یہ پانچ روزہ آن لائن تربیتی پروگرام 15 سے 25 سال کی عمر کے نوجوانوں کے لیے منعقد کیا جا رہا ہے، جس میں خیبر پختونخوا سے تعلق رکھنے والی لڑکیوں کو خصوصی ترجیح دی جائے گی۔

 

کنیکٹ ہر کی جانب سے منعقدہ اس ورکشاپ کا مقصد نوجوانوں کو اسٹوری ٹیلنگ اور دستاویزی فلم سازی کی عملی تربیت فراہم کرنا ہے۔ پروگرام کے دوران شرکاء کو کہانی کی تشکیل، ویژول بیانیہ، شوٹنگ اور ایڈیٹنگ کے بنیادی اور جدید تقاضوں سے آگاہ کیا جائے گا۔

 

 آن لائن سیشنز کے بعد منتخب شرکاء کے لیے ایک علیحدہ بالمشافہ ایڈیٹنگ کلاس کا بھی اہتمام کیا جائے گا، تاکہ وہ اپنی فلموں کو حتمی شکل دے سکیں۔

 

ورکشاپ میں شرکت کے لیے فلم سازی کا سابقہ تجربہ ضروری نہیں، نئے سیکھنے کے خواہشمند نوجوان بھی درخواست دے سکتے ہیں۔ شرکاء کو تجربہ کار ماہر ٹرینرز کی جانب سے رہنمائی اور مینٹورشپ فراہم کی جائے گی، جبکہ تیار کی جانے والی منتخب فلموں کو کنیکٹ ہر فلم فیسٹیول میں جمع کرانے کا موقع بھی ملے گا، جہاں انعامات اور بین الاقوامی سطح پر پذیرائی حاصل کی جا سکتی ہے۔

 

دلچسپی رکھنے والے امیدوار درج ذیل لنک کے ذریعے آن لائن درخواست جمع کرا سکتے ہیں:

https://forms.gle/Sm7uXRdi4RV3bZKi7

درخواستیں واٹس ایپ نمبر 0341-5529514 کے ذریعے بھی جمع کرائی جا سکتی ہیں۔ درخواست جمع کرانے کی آخری تاریخ 10 فروری 2026 مقرر کی گئی ہے۔

 

کنیکٹ ہر کا یہ اقدام نوجوانوں، خصوصاً لڑکیوں، کو اپنی کہانیاں فلم کے ذریعے بیان کرنے اور تخلیقی صلاحیتوں کو اجاگر کرنے کا مؤثر موقع فراہم کرنے کے لیے ترتیب دیا گیا