سیاست

خیبرپختونخوا اسمبلی کے نو منتخب 115 اراکین نے حلف اٹھالیا

 

خیبرپختونخوا اسمبلی کے نو منتخب اراکین نے حلف اٹھالیا۔ حلف برداری کے لیے اجلاس تقریباً 2 گھنٹے کی تاخیر سے شروع ہوا۔ صوبائی اسمبلی کے 115 نو منتخب اراکین نے آج حلف اٹھالیا۔

 

اسپیکر خیبرپختونخوا اسمبلی مشتاق غنی نے اجلاس کی صدارت کی جنہوں نے اجلاس کے آغاز پر مرحومین اور شہدا کے لیے دعائے مغفرت کرائی۔

اس سے قبل مسلم لیگ (ن) کی کارکن ثوبیہ شاہد ہاتھ میں گھڑی لے کر اسمبلی ہال پہنچیں جہاں وہ لوگوں کو ہاتھ میں پہنے جانے والی گھڑی دکھا رہی تھیں کہ اس دوران اسمبلی میں موجود پی ٹی آئی کارکنان نے ان پر خالی بوتل، جوتا، بال پین اور لوٹا پھینکا لیکن ثوبیہ جاوید مسلسل لوگوں کو گھڑی دکھاتی رہیں۔

الیکشن کمیشن نے اب تک 110 جنرل اور 5 خواتین کی نشستوں کا نوٹیفکیشن جاری کیاہے۔ خواتین کی مخصوص 21 ، اقلیتی 4 اور جنرل 3نشستوں کا تاحال نوٹیفکیشن جاری نہیں ہوا۔ باجوڑ اور کوہاٹ میں امیدوار کے انتقال کے باعث 2 حلقوں میں انتخابات ملتوی کئے گئے تھے۔

سپیکر اور ڈپٹی سپیکر کا انتخاب جمعرات کے روز ہوگا جبکہ وزیراعلی کا انتخاب جمعے کے روز کیا جائے گا۔

Show More

متعلقہ پوسٹس

Back to top button