سیاست

الیکشن کمیشن: عام انتخابات میں ڈیوٹی کرنے والے افسران کی فہرست تیار

الیکشن کمیشن نے عام انتخابات میں ڈیوٹی کرنے والے افسران کی فہرست تیار کرلی، ملک بھر میں مجموعی طور پر 10 لاکھ 7361 افسران کو تعینات کیا جائے گا۔

تفصیلات کے مطابق ملک بھر میں عام انتخابات کی تیاریاں جاری ہے، اس سلسلے میں الیکشن کمیشن نے پریزائیڈنگ افسران، اسسٹنٹ پریزائیڈنگ افسران اور پولنگ اسٹاف کی فہرست تیار کی گئی ہے، دستاویزات میں بتایا گیا ہے کہ ملک بھر میں مجموعی طور پر 10 لاکھ 7361 افسران کو تعینات کیا جائے گا۔

خیبر پختونخوا میں 16525 پریزائیڈنگ افسران، ایک لاکھ 85 اسسٹنٹ پریزائیڈنگ فسران، 50 ہزار 45 پولنگ اسٹاف تعینات ہوگا جبکہ مجموعی طور پر ایک لاکھ 66 ہزار 655 افسران کو تعینات کیا جائے گا۔

بلوچستان میں 5 ہزار 266 پریزائیڈنگ افسران، 30 ہزار 150 اسسٹنٹ پریزائیڈنگ افسران، 15 ہزار 75 پولنگ اسٹاف تعینات کیے جائیں گے جبکہ مجموعی طور پر 50 ہزار 491 افسران تعینات ہوں گے۔

اسی طرح پنجاب میں 54 ہزار 706 پریزائیڈنگ افسران، 3 لاکھ 10 ہزار 968 اسسٹنٹ پریزائیڈنگ افسران اور ایک لاکھ 60 ہزار 445 پولنگ اسٹاف تعینات کیا جائے گا، صوبے میں مجموعی طور پر 5 لاکھ 26 ہزار 123 افسران تعینات کیے جائیں گے۔

سندھ میں 20 ہزار 315 پریزائیڈنگ افسران، ایک لاکھ 62 ہزار 523 اسسٹنٹ پریزائیڈنگ افسران اور 81 ہزار 262 پولنگ اسٹاف تعینات کیے جائیں گے، سندھ میں مجموعی طور پر 2 لاکھ 64 ہزار 100 افسران تعینات ہوں گے۔

Show More

متعلقہ پوسٹس

Back to top button