صحت

پشاور: شوکت خانم ہسپتال میں بریسٹ کینسر کے بارے میں آگاہی واک کا اہتمام

شوکت خانم ہسپتال پشاور میں سینے کے سرطان کے بارے میں آگاہی کے لئے پاکستان سائیکلنگ فیڈریشن اور خیبر پختونخوا سائیکلنگ ایسوسی ایشن کے باہمی اشتراک ڈائریکٹوریٹ جنرل سپورٹس اور دیگر اداروں کے تعاون سے سائیکل ریس اور آگاہی واک کا اہتمام کیا گیا۔

اس موقع پر ڈائریکٹر جنرل سپورٹس خیبرپختونخوا کیپٹن (ر) خالد محمود کے ہمراہ پاکستان سائیکلنگ فیڈریشن کے صدر سید اظہر علی شاہ، پیمز ایجوکیشن سسٹم کے سی او انور خان، صوبائی سائیکلنگ ایسوسی ایشن کے سربراہ سابق صدر نثار احمد، صوبائی صدر سید شایان علی، سیکرٹری محمد علی سمیت دیگر شخصیات موجود تھیں۔

شوکت خانم کینسر ہسپتال میں منعقدہ تقریب میں سائیکل ریس اور آگاہی واک میں خواتین کالجوں کی طالبات اور سائیکلسٹس نے حصہ لیا۔ واک اور ریس کا مقصد خواتین میں سینے کے سرطان بارے آگاہی پھیلانا ہے۔

اس تقریب نے تمام خواتین کے لیے ایک اہم پیغام دیا کہ وہ ہر روز صرف پانچ منٹ خود معائنہ کے لیے وقف کرنا چھاتی کے کینسر کے ابتدائی مراحل میں پتہ لگانے میں مددگار ثابت ہو سکتا ہے، جس سے کامیاب علاج کے امکانات کو بہت بہتر بنایا جا سکتا ہے۔ سائیکلنگ ریلی کے بعد ایک پروقار تقریب کا انعقاد کیا گیا، جس کے دوران شوکت خانم کینسر ہسپتال کے چیف ایگزیکٹو آفیسر نے بریسٹ کینسر کے بارے میں شعور اجاگر کرنے کے عزم کا اعتراف کرتے ہوئے شرکاء میں شیلڈز اور سرٹیفکیٹ تقسیم کئے۔

Show More

متعلقہ پوسٹس

Back to top button