لائف سٹائل

نوشہرہ میں باجوڑ کے 35 خاندان جبری طور پر بے دخل

 

ضلع نوشہرہ میں غیر قانونی طور پر رہائش پذیر باجوڑ کے 35 خاندانوں کو جبری بے دخل کردیا گیا۔ ضلعی انتظامیہ نوشہرہ کی جانب سے رسالپور بے نظیر وومن کمپلکس میں گرینڈ آپریشن کیا گیا، جہاں 2008 کے آپریشن متاثرین نے سرکاری کیمپ خالی کرنے سے انکار کیا جس کے بعد ضلعی انتظامیہ نے جبری بے دخلی کردیا گیا۔

آپریشن کی نگرانی اے سی نوشہرہ کررہے تھے۔ بے نظیر کمپلکس رسالپور واگزارئی کے موقعہ پر خواتین اور بچوں نے  احتجاج بھی کیا اور پیرسباق رسالپور روڈ بند کرنے کی کوشش کی جو خواتین پولیس اہلکاروں نے ناکام بنادی۔

گرینڈ آپریشن میں کینٹونمنٹ بورڈ، ٹی ایم اے، سول ڈیفنس اور ضلعی انتظامیہ کے سینکڑوں اہلکار شریک ہوئے۔ پولیس اور لیڈیز پولیس کے دو سو سے زائد اہلکار تعینات کئے گئے۔

متاثرین کا کہنا تھا کہ ہمارے دس سے زائد مشران کو تین ایم پی او کے تحت گرفتار کرکے ہری پور منتقل کیا گیا ہے ہم پاکستانی ہیں زبردستی ہمیں اس کمپلیکس سے نکالا جاریا ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ ہم نے دہشت گردی کی جنگ میں بڑی قربانیاں دی ہم کو ایک رات کا وقت دیا گیا تھا ہم کہاں جائیں حکومت نے کیوں زیادتی کی۔

دوسری جانب انتظامیہ کا کہنا ہے کہ بار بار کہنے کے باوجود یہ لوگ یہ جگہ خالی نہیں کررہے تھے اس لیے آج آپریشن کیا۔ اے سی نوشہرہ تنویر احمد کا کہنا ہے کہ باجوڑ کے تمام گرفتار مشران کو آپریشن مکمل ہونے کے بعد رہا کردیا جائے گا۔

Show More

متعلقہ پوسٹس

Back to top button