سیاستقبائلی اضلاع

میرعلی، آپریشن ضرب عضب سے متاثرہ تاجروں کا احتجاجی مظاہرہ

شمالی وزیرستان کی تحصیل میر علی کے مین بازار میں گاؤں موسکی اور تاجر برادری نے میرعلی بازار میں لینڈ لاس اور بلڈنگ لاس کا ازالہ نہ ہونے کیخلاف احتجاجی مظاہرہ کیا جس میں کثیر تعداد میں عوام نے بھی شرکت کی۔

شرکاء نے ہاتھوں میں پلے کارڈ اٹھا رکھے تھے جن پر ان کے مطالبات کے حق میں نعرے درج تھے۔ مظاہرین سے خطاب کرتے ہوئے ملک امین الدین نے کہا کہ ہم نے کئی بار انتظامیہ کے ساتھ مذاکرات کئے لیکن ابھی تک کچھ بھی نہیں ہوا، اگر ہمارا مطالبہ پورا نہ ہوا تو ہم احتجاج کا دائرہ پشاور اور اسلام آباد تک بڑھائیں گے۔

دکاندار امجد داوڑ نے مظاہرین سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ضرب عضب کے دوران میرعلی بازار میں جو نقصانات ہوئے اس کا معاوضہ جلد از جلد جاری کیا جائے۔

میر علی بازار کے صدر ذہین اللہ داوڑ نے کہا کہ میرعلی بازار میں عمارتوں اور اراضی کا جو نقصان ہوا ہے اس کے معاوضے تاحال ادا نہیں کئے، ابھی احتجاج کی صرف شروعات کی ہے، اگر حکومت نے مطالبات حل نہ کئے تو اس کا دائرہ کار مزید وسیع کریں گے۔

Show More

متعلقہ پوسٹس

Back to top button