لائف سٹائل

شمالی وزیرستان: میرعلی مین بازار تاجروں کا مطالبات کے حق میں احتجاج

شمالی وزیرستان تحصیل میر علی کے مین بازار میں تاجروں نے اپنے مطالبات کے حق میں احتجاجی مظاہرہ کیا۔
شمالی وزیرستان کی تحصیل میر علی کے مین بازار میں گاؤں موسکی اور تاجر برادری میرعلی نے نقصانات کا ازالہ نہ ہونے کے خلاف احتجاجی مظاہرہ کیا۔
مظاہرے میں کثیر تعداد میں عوام نے شرکت کی، احتجاج کے دوران مظاہرین نے اپنے ہاتھوں میں پلے کارڈ اٹھائے رکھے تھے۔
مظاہرین سے خطاب کرتے ہوئے ملک امین الدین نے کہا کہ ہم نے کئی بار انتظامیہ کے ساتھ مذاکرات بھی کیے لیکن کچھ بھی ابھی تک نہیں ہوا انہوں نے کہا کہ اگر ہمارا مطالبہ پورا نہ ہوا تو ہم اپنا احتجاج پشاور یا اسلام آباد تک بڑھائیں گے۔
دوکاندار امجد داوڑ نے مظاہرین سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ضرب عضب کے دوران میرعلی بازار کے جو نقصانات ہوئے اس کا معاوضہ جلد از جلد جاری کیا جائے۔
میر علی بازار کے تاجر برادری کے صدر زہین اللہ داوڑ نے کہا کہ میرعلی بازار کا بلڈنگ لاس اور لینڈ لاس کا مسئلہ اب تک حل نہیں کیا گیا انہوں نے کہا کہ یہ احتجاج کی شروعات ہے یہ احتجاج اس وقت تک جاری رہے گا جب تک میرعلی بازار کے سارے مسائل خل نہ کئے جائے۔

Show More

متعلقہ پوسٹس

Back to top button