عوام کی آوازقومی

ملک کے بالائی علاقوں میں بارشوں اور برفباری کا امکان

محکمہ موسمیات کے مطابق ملک کے بالائی علاقوں میں 19 سے 21 فروری کے دوران موسمیاتی نظام داخل ہوگا، جس کے باعث بارشوں اور برفباری کا امکان ہے۔

اسلام آباد، پنجاب، خیبر پختونخوا، گلگت بلتستان اور کشمیر میں وقفے وقفے سے بارش اور پہاڑوں پر بعض مقامات پر برفباری ہو سکتی ہے۔ بلوچستان کے بعض علاقوں میں آج اور کل بارش اور پہاڑوں پر برفباری متوقع ہے۔

دوسری جانب، 19 سے 21 فروری کے دوران سندھ کے بیشتر علاقوں میں موسم خشک رہے گا، تاہم ساحلی علاقوں میں تیز ہوائیں چلنے کا امکان ہے۔

Show More

متعلقہ پوسٹس

Back to top button