خیبر پختونخواقومی

آج سے ملک کے بالائی علاقوں میں گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان

ملک کے مغربی ہواؤں کا سلسلہ بالائی علاقوں میں داخل ہونے کا امکان ہے جس کے باعث 15 نومبر تک اسلام آباد؛ راولپنڈی، پشاور میں گرج چمک اور تیز ہواؤں کے ساتھ بارش متوقع ہے۔ محکمہ موسمیات

محکمہ موسمیات نے آج سے ملک کے بالائی علاقوں میں گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ظاہر کیا ہے۔

محکمہ موسمیات کے مطابق آج سے ملک کے مغربی ہواؤں کا سلسلہ بالائی علاقوں میں داخل ہونے کا امکان ہے جس کے باعث 15 نومبر تک اسلام آباد؛ راولپنڈی، پشاور میں گرج چمک اور تیز ہواؤں کے ساتھ بارش متوقع ہے جب کہ 15 سے 16 نومبر کے دوران پہاڑی علاقوں پر برف باری کا بھی امکان ہے۔

علاوہ ازیں لاہور کے ساتھ ساتھ مری؛ گلیات، کشمیر، دیر، سوات، بٹگرام، اور ایبٹ آباد میں بھی آج اور کل تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ ہلکی بارش کا امکان ہے۔

یہ بھی پڑھیں: سموگ 5 سالہ بچوں اور حاملہ خواتین کیلئے انتہائی خطرناک قرار

محکمہ موسمیات کے مطابق گلگت بلتستان میں بھی تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش متوقع ہے جب کہ بارش سے اسلام آباد، خیبر پختونخوا اور بالائی پنجاب کے علاقوں میں سموگ میں کمی ہو گی۔

محکمہ موسمیات کے مطابق بارشوں کے سلسلے سے فضائی آلودگی میں کمی اور ہوا کا معیار بہتر ہو گا جبکہ بارشوں کے بعد پنجاب کے میدانی علاقوں میں شدید دھند کا امکان ہے۔

Show More

متعلقہ پوسٹس

Back to top button