اقوام متحدہ نے سموگ کو 5 سال سے کم عمر کے بچوں کے ساتھ ساتھ حاملہ خواتین کے لیے بھی انتہائی خطرناک قرار دے دیا۔
اِس وقت لاہور، کراچی اور ملتان سمیت پاکستان کے بیشتر شہر اور علاقے سموگ کی لپیٹ میں ہیں جہاں فضا میں پارٹیکولیٹ میٹر کی مقدار انتہائی خطرناک درجے تک ریکارڈ کی جا رہی ہے۔
یہ بھی پڑھیں: شمالی وزیرستان: بارودی مواد کا دھماکہ، 5 افراد جاں بحق 16 زخمی
ائیرکوالٹی انڈیکس پر پاکستان کی درجہ بندی کو دیکھتے ہوئے اقوام متحدہ نے سموگ کو 5 سال سے کم عمر کے بچوں اور حاملہ خواتین کے لیے انتہائی خطرناک قرار دیا ہے۔
یونیسیف کے مطابق پنجاب میں اسموگ کی تشویشناک صورتحال کے باعث اسکول بند کرنا ضروری ہیں۔ زیادہ تر اسکول آن لائن کلاسز کی اہلیت نہیں رکھتے جس سے تقریباً 6 کروڑ بچوں کی تعلیمی سرگرمیاں متاثر ہو رہی ہیں۔