یکم جولائی سے وصول کئے جانے والے فکسڈ چارجز لاگو کیسے ہونگے؟
تفصیلات کے مطابق یکم جولائی سے فکسڈچارج 200 یونٹ استعمال کرنے والوں سے نہیں لیے جائیں گے، 301 سے 400 یونٹ استعمال کرنے والوں سے 200 روپے ماہانہ ،401 سے 500 یونٹ استعمال کرنے والوں سے 400 روپے ماہانہ چارجز وصول کئے جائے گے،
اور 501 یونٹ سے 600 یونٹ استعمال کرنے والوں سے 600 روپے ماہانہ، 601 سے 700 یونٹ استعمال کرنے والوں سے 800 روپے ماہانہ وصول کئے جائے گے۔ جب کہ 700 سے زیادہ یونٹ استعمال کرنے والوں سے فکسڈ چارج ایک ہزارروپے وصول کیا جائے گا۔
ان فکسڈ چارج میں اضافے کا مقصد بجلی کی تقسیم کار کمپنیون کے ریونیو میں اضافہ کرنا ہے مگر ان فکسڈ چارجز کے خلاف عوام سراپا احتجاج ہے کہ آگے مینگائی کی وجہ سے مشکلات کا سامنا ہے اور اوپر سے ان فکسڈچارجز سے مزید مینگائی کا بوجھ بڑھ جائے گا۔
یاد رہے کہ گزشتہ روز تاجر برادری نے احتجاج میں بجلی کے بل بھی جلائے تھے۔
واضح رہے کہ نیشنل الیکٹرک پاور ریگولیٹری اتھارٹی (نیپرا) کی طرف سے گھریلو صا رفین پر عائد فکسڈ چارج یکم جولائی سےصول کیے جائیں گے۔