عوام کی آوازقومی
حکومت کا غیر معیاری اور زیادہ بجلی استعمال کرنے والے پنکھے تبدیل کرنے کا فیصلہ
حکومت نے ملک بھر کے غیر معیاری اور زیادہ بجلی استعمال کرنے والے پنکھے تبدیل کرنے کا فیصلہ کر لیا ہے۔
جو کہ نیشنل انرجی ایفیشنی اینڈ کنزرویشن اتھارٹی کی جانب سے تیار کردہ اسکیم کے تحت صارفین کو ماہانہ اقساط میں پنکھے دیے جائیں گے اور اس سکیم کا اعلان بجٹ میں کیا جائے گا۔
پہلے مرحلے میں 8 کروڑ 80 لاکھ پرانے پنکھے تبدیل کئے جائے گے۔
جس کی رقم بلوں میں اقساط کی صورت میں وصول کی جائے گی، اس منصوبے سے 5 ہزار میگا واٹ بجلی کی بچت ہو گی۔
ذرائع پاور ڈویژن کے مطابق اسٹیٹ بینک کی رسک گارنٹی پر بینکوں نے فنانسنگ پر آمادگی ظاہر کر دی جبکہ بینک پنکھوں کی تبدیلی کے لیے 1500 ارب روپے کا قرض دیں گے۔