خیبر پختونخواعوام کی آوازقومی

ذوالحج کا چاند دیکھنے کے لیے پشاور زونل کمیٹی کا اجلاس آج ہوگا

ذوالحج کا چاند دیکھنے کے لیے زونل کمیٹی کا اجلاس آج پشاور میں ہوگا۔ اجلاس شام 6 بجے کے بعد شروع ہوگا۔ زونل کمیٹی کے اجلاس کی صدارت ڈاکٹر حافظ عبدالغفور کریں گے۔

زونل کمیٹی اجلاس میں 5 ممبران بھی شریک ہونگے، جن میں مولانا عبدالبصیر،مولانا محمد علی شاہ مولانا عتیق اللہ اور مولانا عابد شاکری شامل ہیں۔

اجلاس میں صوبے بھر سے شہادتیں موصول ہونگی اور ان شہادتوں کو مرکزی رویت ہلال کمیٹی کے ساتھ شیئر کیا جائے گا۔

سعودی عرب میں کل ذوالحج کا چاند نظر آیا تھا، وہاں عیدالاضحی 16 جون کو ہوگی جبکہ یوم عرفہ 15 جون کو ہوگا۔

Show More

متعلقہ پوسٹس

Back to top button