قومی

56واں یوم دفاع آج روایتی جوش و جذبے سے منایا جائے گا

پاکستانی قوم آج اپنا 56واں یوم دفاع (6 ستمبر بروز پیر) روایتی جوش و جذبے سے منائے گی۔ اس سلسلے میں ملک بھر میں مختلف تقریبات کا اہتمام کیا جائے گا، پوری قوم اس دن کو اس عزم کی تجدید کے ساتھ مناتی ہے کہ وطن عزیز کی سلامتی اور خود مختاری کیلئے کسی بھی قربانی سے دریغ نہیں کیا جائے گا۔

6 ستمبر یوم دفاع کو کو صبح کا آغاز ملک بھر کی تمام چھوٹی بڑی مساجد میں نماز فجر کے بعد شہداء کیلئے قرآن خوانی اور ملک و قوم کی سلامتی اور استحکام کیلئے خصوصی دعاؤں سے ہو گا، اس روز وفاقی دارالحکومت میں 31 اور صوبائی دارالحکومتوں میں 21 اکیس توپوں کی سلامی پیش کی جائے گی جبکہ وطن کے دفاع کیلئے جانوں کا نذرانہ پیش کر کے نشان حیدر اعزاز پانے والے شہداء کی یادگاروں پر پھول چڑھانے کی تقریبات منعقد ہوں گی اور فاتحہ خوانی کی جائے گی، لاہور، سرگودھا اور سیالکوٹ میں ہلال استقلال لہرائے جائیں گے۔

یوم دفاع کے حوالے سے اخبارات خصوصی سپلیمنٹ شائع کریں گے اور 65ء کی جنگ کے شہداء کو خراج عقیدت پیش کیا جائے گا، پی ٹی وی اور نجی ٹی وی چینلز سے یوم دفاع کے حوالے سے خصوصی پروگرام ٹیلی کاسٹ کیے جائیں گے۔

6 ستمبر 1965ء کو بھارت نے لاہور پر چند گھنٹوں میں قبضہ کرنے کا خواب دیکھا، پاکستان کی بہادر فوج اور قوم نے بھارت کے ارادوں کو خاک میں ملا کر انہیں دھول چاٹنے پر مجبور کر دیا تھا۔

Show More

متعلقہ پوسٹس

Back to top button