خیبر پختونخوا

مری سے مالم جبہ تک، تین سو کلومیٹر پیدل سفر کا نیا ریکارڈ

شہزاد نوید

سوات سے تعلق رکھنے والے صحافی اور نجی نیوز چینل کے اینکر احسان حقانی نے مری سے مالم جبہ تک تین سو کلومیٹر پیدل سفر کر کے ایک نیا ریکارڈ قائم کر دیا۔

اس حوالے سے ان کے اعزاز میں محلہ لنڈیکس کے مکینوں نے ایک تقریب کا انعقاد کیا جس میں خپل کور ماڈل سکول کی جانب سے انہیں اعزازی شیلڈ دی گئی اور علاقہ کے لوگوں کی جانب سے انہیں ہار پہنائے گئے۔

اس موقع پر تقریب سے خطاب کرتے ہوئے خپل کور فاؤنڈیشن کے ڈاریکٹر محمد علی، ادیب و شاعر فضل محمود روخان اور دیگر نے احسان حقانی کی اس کاوش اور مہم کو خوب سراہا۔

تقریب سے اپنے خطاب میں احسان حقانی نے کہا کہ مری سے مالم جبہ تک کا سفر انہوں نے دس دن میں مکمل کیا، تین سو کلومیٹر پیدل سفر میں انہوں نے خیبر پختونخوا کے حسین نظاروں سے خوب لطف اٹھایا۔

انہوں نے کہا کہ میری اس مہم کا مقصد دنیا کو یہ پیغام دینا تھا کہ خیبر پختونخوا کا ہر علاقہ خوبصورت، سیاحوں کے لئے محفوظ اور پرامن اور ہر قسم کے خطرے سے پاک ہے۔

احسان حقانی نے کہا کہ ہر علاقہ اپنی خوبصورتی میں کوئی دوسرا ثانی نہیں رکھتا، ”اگر حکومت توجہ دے تو سیاحتی انڈسٹری کو فائدہ ہو گا اور نئے سیاحتی مقامات لوگوں کی توجہ کا مرکز بن جائیں گے۔

Show More

متعلقہ پوسٹس

Back to top button