پاکستان میں کورونا سے مزید 68 اموات، 4455 نئے کیسز بھی رپورٹ
پاکستان میں عالمی وبا کورونا سے مزید 68 افراد انتقال کر گئے اور 4455 نئے کیسز بھی رپورٹ ہوئے ہیں۔
پاکستان میں کورونا کے اعداد و شمار بتانے والی ویب سائٹ (covid.gov.pk) کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک بھر میں کورونا کے 55 ہزار 02 ٹیسٹ کیے گئے جن میں سے 4455 افراد میں وائرس کی تصدیق ہوئی جب کہ وائرس سے 68 افراد انتقال کر گئے۔
سرکاری پورٹل کے مطابق ملک میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا کے مثبت کیسز کی شرح 8.09 فیصد رہی۔
Statistics 8 Aug 21:
Total Tests in Last 24 Hours: 55,002
Positive Cases: 4455
Positivity % : 8.09%
Deaths : 68— NFRCC (@NFRCCofficial) August 8, 2021
سرکاری پورٹل کے مطابق ملک میں کورونا سے ہلاکتوں کی تعداد 23 ہزار 865 ہو گئی اور مجموعی کیسز 10 لاکھ 67 ہزار 580 تک جاپہنچے ہیں۔
اس کے علاوہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک بھر میں 2148 مریض کورونا سے صحتیاب بھی ہوئے ہیں جس کے بعد مجموعی طور پر صحتیاب ہونے والوں کی تعداد 9 لاکھ 61 ہزار 639 ہو گئی ہے جب کہ فعال کیسز کی تعداد 79837 ہے۔