قومی

آزاد کشمیر کے انتخابات کے لئے پشاور میں تین پولنگ سٹیشنز پر ووٹنگ جاری

آزاد جموں و کشمیر کی قانون ساز اسمبلی کے لئے انتخابات آج ہو رہے ہیں جس میں پاکستان تحریک انصاف، مسلم لیگ ن، پاکستان پیپلز پاٹی اور مسلم کانفرنس میں کانٹے کا مقابلہ متوقع ہے۔

آزاد جموں و کشمیر کی قانون ساز اسمبلی میں نشستوں کی کل تعداد 53 ہے۔ خواتین  کیلئے 5 اور علما و مشائخ کی ایک مخصوص نشست ہے۔ ٹیکنو کریٹ اور اوور سیز کی بھی ایک ایک نشست ہے۔

انتخابات میں 45 حلقوں پر پولنگ جاری ہے۔ 33حلقےآزاد کشمیر اور 12 حلقے مہاجرین جموں و کشمیر کے ہیں۔ آزاد جموں  کشمیر کے45حلقوں میں ووٹرز کی کل تعداد 32 لاکھ  28ہزار99 ہے۔

مہاجرین جموں  کشمیر  کے 12 حلقوں میں کل ووٹرز کی تعداد 3 لاکھ 86 ہزار 114ہے۔

آزاد جموں  کشمیر کے 45 حلقوں میں کل پولنگ اسٹیشن کی تعداد 6ہزار 114 ہے۔

دوسری جانب ملک کے تمام صوبوں میں مقیم کشمیری شہریوں کےلئے بھی انتخابات کے انتظامات کئے گئے ہیں۔

خیبرپختونخوا میں مقیم تقریبا ایک ہزار کشمیری ووٹرز کے لئے پشاور میں تین پولنگ سٹیشنز قائم کئے گئے ہیں جہاں پر پولیس کے مطابق سکیورٹی کے لئے دو سو اہلکار تعینات کئے گئے ہیں.

Show More

متعلقہ پوسٹس

Back to top button