پاکستانی سرزمین افغان جاری تنازعے میں استعمال نہیں ہورہی، فواد چوہدری
وفاقی وزیر اطلاعات فواد چوہدری نے کہا ہےکہ پاکستان کی زمین افغانستان کے خلاف استعمال نہیں ہورہی۔
ٹوئٹر پر جاری بیان میں فواد چوہدری نے کہا کہ افغانستان میں بدلتی صورتحال پر گہری نظر ہے، کوشش ہے کابل میں ایک پرامن اور سب کی رائے پر مبنی نظام حکومت کے ذریعے آگے بڑھا جائے، اگر ایسا نہ ہوا تو بھی پاکستان کے اندر اس کے اثرات نہیں آنے دیں گے۔
افغانستان میں بدلتی صورتحال پر گہری نظر ہے، پوری کوشش ہے کابل میں ایک پر امن اور سب کی رائے پر مبنی نظام حکومت کے ذریعے آگے بڑھا جائے لیکن اگر ایسا نہ ہوا تو بھی ہاکستان کے اندر اس کے اثرات نہیں آنے دیں گے، ہماری افغان پالیسی پاکستان کے مفاد پر ہے
— Ch Fawad Hussain (@fawadchaudhry) July 12, 2021
انہوں نے کہا کہ ہماری افغان پالیسی پاکستان کے مفاد پر ہے، وزیر اعظم کہہ چکے ہیں کہ امن میں حصہ دار ہوں گے لیکن جنگ میں نہیں۔
فواد چوہدری کا کہنا تھا کہ پاکستان کی زمین افغانستان کے خلاف استعمال نہیں ہورہی، امید ہے کہ افغانستان کی سرزمین بھی پاکستان کے خلاف استعمال نہیں ہوگی، سیاسی پارلیمانی قیادت عدم مداخلت کے اصول پر متفق ہے۔