خیبر پختونخواقبائلی اضلاع

شمالی وزیرستان میں طالبات کے پرچے کے دوران سکول پر دستی بم حملہ

شمالی وزیرستان تحصیل میر علی میں بارہویں جماعت کی طالبات کے پرچے کے دوران سرکاری سکول پر دستی بم سے حملہ کیا گیا۔

پولیس نے بھی شمالی وزیرستان میں سرکاری سکول پر دستی بم سے حملے کی تصدیق کرتے ہوئے بتایا کہ حملے کے وقت بارہویں جماعت کی طالبات کا پرچہ ہو رہا تھا۔

پولیس کا کہنا ہے کہ گورنمنٹ ہائی سکول پر دستی بم حملے سے جانی نقصان کی اطلاع نہیں ملی، پولیس کی نفری نے موقع پر پہنچ کر تفتیش شروع کر دی ہے۔

ڈی پی او شمالی وزیرستان شفیع اللہ گنڈاپور کے مطابق نامعلوم شرپسندوں نے خوف و ہراس پیدا کرنے کے لیے حیدرخیل کے ایک سرکاری سکول کے اوپر بنے سکیورٹی کے خالی مورچے میں بارودی مواد کا دھماکا کیا۔

ڈی پی او  شفیع اللہ گنڈاپور کا کہنا تھا کہ دھماکے کے ذریعے امن خراب کرنے کی کوشش کی گئی ہے، حملے کی تحقیقات جاری ہیں، کسی کو امن خراب کرنے کی اجازت نہیں دی جائے گی۔

ان کا کہنا تھا کہ پولیس نے باریک بینی کے ساتھ حقائق جمع کرکے تفتیش شروع کر دی ہے، جلد نتائج سامنے آئیں گے۔

Show More

متعلقہ پوسٹس

Back to top button