قومی

ملک میں کرونا وائرس کیسز میں اضافہ، حکومت کا شادی ہالز اور ریسٹورینٹس بند کرنے کا عندیہ

وفاقی وزیر اور نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کے سربراہ اسد عمر نے کورونا کی چوتھی لہر شروع ہونے سے متعلق خبردار کرتے ہوئے ایس او پیز پر عمل نہ ہونے کی صورت میں شادی ہالز اور ریسٹورینٹس بند کرنے کا عندیہ دے دیا۔

ٹوئٹر پر جاری بیان میں اسد عمر نے کہا کہ 2 ہفتے پہلے بتایا تھا کہ آرٹیفیشل انٹیلی جنس کورونا کی چوتھی لہر کے امکانات ظاہر کررہی ہے، چوتھی لہر سے متعلق 2 ہفتے پہلے ہی خبردار کردیا تھا، اب کورونا کی چوتھی لہر شروع ہونے کی علامات ظاہر ہونا شروع ہوگئی ہیں۔

انہوں نے کہا کہ شادی ہالز اور ریسٹورینٹس میں ویکسی نیشن سرٹیفکیٹ سے متعلق ایس اوپی پر عمل نہیں ہورہا، ایس اوپیز پرعمل نا ہوا تو شادی ہالز اور انڈور ڈائیننگ بند کردیں گے۔

اسد عمر کا کہنا تھا کہ ہوٹل اور جم مالکان نے ذمہ داری نا دکھائی تویہ سہولت بند کرنے کے سوا کوئی راستہ نا ہوگا۔

واضح رہےکہ پاکستان میں کورونا کیسز میں مسلسل اضافہ دیکھنے میں آرہا ہےکہ اور گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک بھر میں مثبت کیسز کی شرح 3.65 فیصد ریکارڈ کی گئی ہے۔

Show More

متعلقہ پوسٹس

Back to top button