قومی

ایل این جی سیکٹر، جاپان کا دس ارب ڈالر امداد کا عندیہ

چاپان کے سفیر نے کہا ہے کہ متبادل توانائی ایل این جی سیکٹر میں مالی تعاون کے لئے انرجی ٹرانزیشن اینیشیٹو شروع کر رہے ہیں، اس اقدام کے تحت دس ارب ڈالر کی مالی امداد دی جائے گی۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق وفاقی وزیر حماد اظہر نے جاپانی سفیر سے ملاقات کی، ملاقات میں توانائی کے شعبے میں دوطرفہ تعاون پر بات چیت کی گئی، جاپانی سفیر نے حماد اظہر کو ایشیا گرین پارٹنرشپ منسٹیرئل میٹنگ میں شرکت کی دعوت دی۔

وزیر توانائی حماد اظہر نے کہا کہ ملک میں مسابقتی عمل کے ذریعے تیل و گیس کی تلاش کے نئے بلاکس دیئے جا رہے ہیں، نئے بلاکس کی نیلامی سے ملک میں تیل و گیس کی سرگرمیوں میں اضافہ ہو گا، جاپانی کمپنیاں تیل و گیس کے بلاکس کی نیلامی میں حصہ لیں۔ حکومتی اقدام سے مقامی تیل و گیس کی پیدوار میں اضافہ اور درآمدی بل کم کرنے میں مدد ملے گی۔

حماد اظہر نے جاپانی سفیر کو گردشی قرضے میں کمی کے اقدامات پر بریفنگ دیتے ہوئے کہا کہ ایک سال میں گردشی قرضے کا بہاو 538 سے کم کر کے 177 ارب پر لائے ہیں، حکومتی اقدام سے سرمایہ کاروں کی حوصلہ افزائی ہوئی ہے، صنعتی صارفین کے لئے پیکج سے بجلی کھپت میں 15 فیصد اضافہ ہوا ہے۔

وزیر توانائی نے جاپانی کمپنیوں کو بجلی کی ترسیل و تقسیم میں سرمایہ کاری کی دعوت دی اور بلوچستان سمیت دوردراز علاقوں میں آف گرڈ سلوشن کے لیے تکنیکی سٹڈیز کے لئے جاپانی تعاون کی بھی درخواست کی۔

ملاقات میں جاپانی سفیر نے کہا کہ جاپان متبادل توانائی ایل این جی سیکٹر میں مالی تعاون کے لئے انرجی ٹرانزیشن اینیشیٹو شروع کر رہا ہے اور اس اقدام کے تحت دس ارب ڈالر کی مالی امداد دے جاٰئے گی۔

Show More

متعلقہ پوسٹس

Back to top button