قومی

حکومت کا پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کا اعلان

حکومت نے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کا اعلان کر دیا۔

وزارت خزانہ کی جانب سے جاری اعلامیہ کے مطابق پٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں بڑھا دی گئیں جس کا اطلاق رات 12 بجے سے ہو گا۔

اعلامیہ کے مطابق پٹرول 2 روپے 13 پیسے مہنگا کر دیا گیا ہے جس کے بعد اس کی نئی قیمت 110 روپے 69 پیسے فی لیٹر ہو گئی ہے، لائٹ ڈیزل پر 2 روپے 3 پیسے بڑھائے گئے ہیں اور اس کی نئی قیمت 79 روپے 68 پیسے ہو گئی ہے۔

دوسری جانب  ہائی اسپیڈ ڈیزل 1 روپیہ 79 پیسے فی لٹر مہنگا ہونے کے بعد 112 روپے 55 پیسے فی لیٹر کا ہوگیا جب کہ مٹی کا تیل 1 روپیہ 89 پیسے فی لٹر مہنگا ہوگیا اور اس کی نئی قیمت 81 روپے 89 پیسے ہوگئی۔

نوٹی فکیشن کے مطابق نئی قیمت کا اطلاق رات بارہ بجے سے ہوگا۔

Show More

متعلقہ پوسٹس

Back to top button