قومی

ملک میں مزید ایک لاکھ گدھوں کا اضافہ، تعداد 56 لاکھ ہوگئی

ملک میں گدھوں کی تعداد میں  ایک سال کے دوران 1 لاکھ اضافہ ہوا ہے۔

اکنامک سروے کے مطابق  پاکستان میں گزشتہ سال  کے مقابلے میں رواں سال جانوروں  کی تعداد میں اضافہ ہوا ہے۔ سال  2020-21  میں مویشیوں کی تعداد سال 2019-20  کی نسبت 20 لاکھ  اضافہ  ہوا۔

اکنامک سروے  کے  مطابق  گدھوں کی تعداد 55 لاکھ  سے بڑھ کر  56 لاکھ ہوگئی جبکہ بھینسوں کی تعداد 4 کروڑ دس لاکھ سے بڑھ  4 کروڑ 24 لاکھ ، بکریوں  کی تعداد 7 کروڑ 80 لاکھ سے بڑھ  8 کروڑ سے زائد ہوگئی۔

اسی طرح ملک میں بھیڑوں کی تعداد 3 کروڑ 12 لاکھ سے بڑھ کر 3 کروڑ 16 لاکھ ہوگئی تاہم  ملک میں گھوڑوں کی تعداد  میں  کوئی اضافہ  نہیں ہوا۔

Show More

متعلقہ پوسٹس

Back to top button