قومی

ملک میں کورونا سے مزید 73 افراد جاں بحق

ملک میں کورونا وائرس سے مزید 73 افراد جان کی بازی ہار گئے جبکہ 2455 افراد میں وائرس کی تصدیق ہوئی ہے۔

پاکستان میں کورونا کے اعداد و شمار بتانے والی ویب سائٹ کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک بھر میں کورونا کے 55442 ٹیسٹ کیے گئے جن میں سے 2455 افراد میں کورونا وائرس کی تصدیق ہوئی جب کہ وائرس سے 73 ہلاکتیں ہوئیں۔

سرکاری پورٹل کے مطابق ملک میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا کے مثبت کیسز کی شرح 4.42 فیصد رہی۔

ملک میں کورونا سے اب تک مجموعی طور پر 20680 افراد انتقال کرچکے ہیں اور کل کیسز کی تعداد 9 لاکھ 16 ہزار 239ہوچکی ہے جب کہ اب تک وائرس سے 8 لاکھ 36 ہزار 702 افراد صحتیاب بھی ہوئے ہیں۔

دوسری جانب ملک بھر میں آج سے 30 سال سے زائد عمر کے افراد کے لیے واک ان ویکسی نیشن شروع کر دی گئی۔ ملک بھر میں واک ان ویکسی نیشن شروع ہونے کے بعد اب رجسٹرڈ 30 سال سے زائد عمر کے افراد کسی بھی سینٹر سے ویکسین لگوا سکتے ہیں۔

گزشتہ روز وفاقی وزیر منصوبہ بندی و ترقی اسد عمر نے کہا تھا کہ جتنی جلدی ویکسی نیشن کو اوپر لے جائیں گے اتنی جلدی مارکیٹیں معمول کے مطابق کھول سکیں گے۔

اسد عمر کا کہنا تھا کہ روزانہ 20 ہزارافراد کی ویکسی نیشن کرنے کی گنجائش ہے جبکہ 21 فیصد ٹارگٹڈ آبادی ویکسین لگوا چکی ہے۔

Show More

متعلقہ پوسٹس

Back to top button