قومی

حج اس سال بھی محدود ہوگا، سعودی عرب نے اعلان کر دیا

کورونا وائرس کی وجہ سے مسلسل دوسرے سال حج متاثر ہوگا، سعودی عرب نے پاکستان سمیت دنیا بھر سے 60 ہزار عازمینِ حج کو حجازِ مقدس آنے کی اجازت دے دی۔

وزیراعظم کے نمائندہ خصوصی برائے مذہبی ہم آہنگی و مشرق وسطیٰ حافظ طاہر محمود اشرفی نے بھی سعودی فیصلے کی تصدیق کی اور کہا کہ سعودی حکومت نے دنیا بھر سے عازمین حج کی آمد کی منظوری دے دی۔

انہوں نے کہا کہ پاکستان سے کتنے عازمینِ حج سعودی عرب جاسکیں گے، اس بارے میں پاکستان کو بعد میں مطلع کیا جائے گا۔

حج اور عمرہ کے لیے کورونا ویکسین لازمی قرار

علامہ طاہر اشرفی کا کہنا تھا کہ ha

یاد رہے کہ گزشتہ سال بھی صرف سعودی عرب میں مقیم 10 ہزار افراد کو حج بیت اللہ کی سعادت حاصل کرنے کی اجازت دی گئی تھی جن میں 70 فیصد غیرملکی جبکہ 30 فیصد سعودی شہری شامل تھے۔

خیال رہے کہ سعودی حکومت کی جانب سے عازمین حج کیلئے کورونا ویکسینیشن کی شرط کے بعد پاکستانی وزارت خارجہ نے سعودی حکومت سے رابطہ کیا ہے۔

پاکستان نے سعودی حکومت سے چینی ویکسین رجسٹرڈ کرنے کی درخواست کی ہے۔ سعودی ٹریول پالیسی میں چند ایک ہی ویکسین رجسٹرڈ ہے جن میں چین کا ویکسین شامل نہیں ہے حالانکہ چینی ویکسین عالمی ادارہ صحت کی جانب سے منظور شدہ ہے۔

 

Show More

متعلقہ پوسٹس

Back to top button