قومی

ملک میں کورونا سے مزید 113 افراد جان کی بازی ہارگئے

ملک میں کورونا کی ہلاکت خیزیاں جاری ہیں اور گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران مزید 113 افراد وائرس سے انتقال کرگئے۔

پاکستان میں کورونا کے اعداد و شمار بتانے والی ویب سائٹ کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک بھر میں کورونا کے 38883 ٹیسٹ کیے گئے جس میں سے 3084 افراد میں کورونا وائرس کی تصدیق ہوئی جبکہ وائرس سے مزید 113 افراد انتقال کر گئے۔سرکاری پورٹل کے مطابق ملک میں کورونا کے مثبت کیسز کی شرح 7.93 فیصد رہی۔

پاکستان میں کورونا وائرس سے اموات کی تعداد 19 ہزار سے تجاوز کرگئی ہے جو 19106 تک جا پہنچی ہے جب کہ کل کیسز کی تعداد 8 لاکھ 64557 ہوگئی ہے۔

ملک میں کورونا کے فعال کیسز کی تعداد 78959 ہے اور اب تک کورونا سے 7لاکھ 66492 افراد صحتیاب ہوچکے ہیں۔

Show More

متعلقہ پوسٹس

Back to top button