پاکستان میں کورونا وائرس کے باعث مزید 78 افراد انتقال کر گئے
پاکستان میں عالمی وباء کورونا وائرس کے باعث مزید 78 افراد انتقال کر گئے جبکہ ایک دن میں 3 ہزار 447 نئے کیسز رپورٹ ہوئے، پاکستان میں کورونا سے اموات کی مجموعی تعداد 18 ہزار 993 تک پہنچ گئی، متاثرہ افراد کی مجموعی تعداد 8 لاکھ 61 ہزار 473 ہو چکی ہے، ملک بھرمیں اس وقت فعال کورونا کیسز کی تعداد 80 ہزار 375 ہے جن میں سے 4 ہزار سے زائد مریضوں کی حالت تشویشناک بتائی گئی ہے جب کہ پاکستان میں اب تک 7 لاکھ 62 ہزار 105 افراد کورونا سے صحت یاب ہو چکے ہیں۔
نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کی طرف سے جاری کردہ تازہ ترین سرکاری اعداد و شمار کے مطابق پاکستان میں کورونا کے سبب سب سے زیادہ اموات صوبہ پنجاب میں ہوئیں جہاں اب تک 9 ہزار 58 افراد جان کی بازی ہار چکے ہیں جب کہ صوبہ سندھ میں یہ تعداد 4 ہزار 742 بتائی گئی ہے، صوبہ خیبر پختونخوا میں کورونا اب تک 3 ہزار 615 افراد کی جانیں لے چکا ہے، وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں 715 افراد کورونا میں مبتلا ہو کر جان کی بازی ہار گئے، جب کہ گلگت بلتستان میں 107 افراد کی جان کورونا لے گیا، اس کے علاوہ صوبہ بلوچستان میں 248 اور آزاد کشمیر میں اب تک 508 افراد کورونا کی وجہ سے جان کی بازی ہار چکے ہیں۔
وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں اب تک سامنے آنے والے کورونا کیسز کی تعداد 78 ہزار 200 ہے، خیبر پختونخوا میں ایک لاکھ 24 ہزار 484 افراد کورونا کا شکار ہوچکے ہیں، صوبہ پنجاب میں 3 لاکھ 19 ہزار 365 افراد کورونا میں مبتلاء ہوئے، جب کہ صوبہ سندھ میں یہ تعددا 2 لاکھ 92 ہزار 644 بتائی گئی ہے، اس کے علاوہ صوبہ بلوچستان میں اب تک 23 ہزار 447 افراد میں کورونا کی تصدیق ہو چکی ہے، اس کے ساتھ ساتھ آزاد کشمیر میں 17 ہزار 945 کورونا مریض رپورٹ ہو چکے ہیں، اور گلگت بلتستان میں اب تک 5 ہزار 388 افراد کورونا وائرس سے متاثر ہو چکے ہیں۔