قومی

آئندہ 24 گھنٹوں کے دوران موسم گرم اور خشک رہنے کا امکان

محکمہ موسمیات نے کہا ہے کہ آئندہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک کے بیشتر میدانی علاقوں میں موسم گرم اور خشک رہے گا ، بالائی پنجاب، بالائی خیبر پختونخوا، زیریں، وسطی سندھ، زیریں بلوچستان، کشمیر اور گلگت بلتستان میں آندھی، تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔

محکمہ موسمیات کی رپورٹ کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک کے زیادہ تر علاقوں میں موسم گرم اور خشک رہا ہے تاہم بالائی پنجاب، بالائی خیبر پختونخوا اور جنوب مشرقی سندھ میں بعض مقامات پر آندھی اور گرج چمک کے ساتھ بارش ہوئی، اس دوران اسلام آباد، سیالکوٹ، ناروال، گجرات، مری، بالاکوٹ، دیر، اور مٹھی میں بارش ریکارڈ کی گئی ہے۔

Show More

متعلقہ پوسٹس

Back to top button