بین الاقوامی

لندن کے ٹاور برج پر پہلی بارآذان کی آواز بلند ہوگئی

برطانیہ کے دارالحکومت لندن کے ٹاور برج پر پہلی مرتبہ آذان دی گئی۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق گزشتہ روز بنگلہ دیشی نژاد برطانوی شہری قاضی شفیق الرحمن نے لندن کے ٹاور برج پر آذان دی، بین مذاہب ورچوئل افطاری کا حصہ بننے والے قاضی شفیق الرحمن نے مکہ مکرمہ کی گرینڈ مسجد کے موذن شیخ علی احمد مولا کے انداز میں اذان دی۔

بین المذاہب افطاری کا اہتمام ہیملیٹس ہومز، ایسٹ لندن مسجد و لندن مسلم سینٹر اور ٹاور ہیملیٹس نے کیا تھا۔ افطاری سے قبل قاضی شفیق الرحمن نے آذان دی جس کے بعد لوگوں نے روزہ کھولا۔

خانہ کعبہ کے موذن کے طرز کی آذان سننے کے لیے عوام کا مجمع لندن برج ٹاور پر اکٹھا ہو گیا۔ آذان کی ریکارڈنگ کے لیے میڈیا سے تعلق رکھنے والے کیمرہ مین بھی اکٹھے ہوئے، جبکہ لوگوں نے اپنے موبائل فونز پر بھی اذان کو ریکارڈ کر لیا۔

خیال رہے کہ گزشتہ سال برطانیہ کے دارالحکومت لندن کے علاقے والتھم فارسٹ کی دس مساجد میں لاؤڈ سپیکر پر آذان دینے کی اجازت مل گئی تھی۔

والتھم سٹو کونسل آف ماسک کی جانب سے درخواست پر برطانوی حکومت کی جانب سے لندن کے مختلف علاقوں میں 10 مساجد کو لاوڈ سپیکر پر آذان کی اجازت دی گئی تھی۔ فی الحال صرف رمضان میں ہی یہ اجازت دی گئی ہے۔

Show More

متعلقہ پوسٹس

Back to top button