قومی
اسلام آباد، حساس ادارے کے سابق آفیسر قتل
اسلام آباد، تھانہ شمس کالونی کے علاقے میں حساس ادارے کے سابق آفیسر کو قتل کر دیا گیا۔
پولیس نے جائے وقوعہ پر پہنچ کر لاش پمز ہسپتال منتقل کر دی، کرنل (ر) طارق قریشی کو نامعلوم افراد نے فائرنگ کر کے قتل کیا، ان کی لاش واش روم میں پڑی تھی۔
کرنل (ر) طارق قریشی کا ملازم، گاڑی اور دو موبائل فون بھی غائب ہیں جن کا ریکارڈ حاصل کیا جا رہا ہے۔ مقتول کے ساتھ ان کی منہ بولی بیٹی بھی رہتی تھی۔
مقتول کے بیٹے صادق کی درخواست پر مقدمہ درج کیا جا رہا ہے۔ پولیس ٹیم وقوعہ کی ہر پہلو پر تفتیش عمل میں لا رہی ہے اور پولیس کا کہنا ہے کہ وقوعہ میں ملوث ملزمان کو جلد گرفتار کر لیا جائے گا۔